ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ’’آپ‘‘کے قومی ترجمان سمیت 212پر مقدمہ، بغیر اجازت کر رہے تھے پروگرام

’’آپ‘‘کے قومی ترجمان سمیت 212پر مقدمہ، بغیر اجازت کر رہے تھے پروگرام

Mon, 20 Jun 2016 23:53:24    S.O. News Service

وارانسی، 20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ دنوں بی ایچ یو میں ہوئی کارکنوں کی پٹائی کی مخالفت میں اتوار کو ’’آپ‘‘نے لنکا چوراہے پر پروگرام کاانعقادکیاتھا۔اس میں ’’آپ‘‘کے قومی ترجمان سنجے سنگھ، پنجاب سے ممبر پارلیمنٹ بھگوت مان سنگھ سمیت کئی لیڈر شامل ہوئے۔پولیس نے اس پروگرام کی اجازت نہیں دی تھی اور نوٹس بھی چپکایا تھا۔اس کے باوجود وہاں پروگرام کرنے پر سنجے سنگھ سمیت 12افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس او لنکا سنجیو مشرا نے بتایا کہ شہر میں دفعہ 144لگائی گئی ہے، اس کے باوجود پروگرام ہوا۔سنجے سنگھ سمیت 12لوگوں پر آئی پی سی کی دفعہ 188کے تحت نامزد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔بھگوت مان سنگھ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا لیکن اس کے لئے اجازت لی جائے گی۔200سے زیادہ نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔سنجے سنگھ نے کہاکہ پروگرام کے لئے انہوں نے کئی بار ڈی ایم اور ایس ایس پی سے بات کی لیکن انہوں نے اجازت نہیں دی۔کیا جمہوری ملک میں عوامی اجتماع اور پروگرام کی اجازت نہیں دی جا سکتی؟۔سماج وادی پارٹی کے تقریبا چار سال کی مدت میں 6 سو سے زیادہ چھوٹے بڑے تشدد ہوئے۔یہ اس کی انتظامی طریقے سے ہوا نکال رہی ہے۔بھگوت مان سنگھ نے کہا کہ یوپی انتخابات کے لئے پارٹی فی الحال سروے کا کام کر رہی ہے۔سروے کے بعد اپنی آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ریاست میں پارٹی جلد ہی سی ایم امیدوار کا نام جاری کرے گی۔بتاتے چلیں کہ بی ایچ یو کی سائبر لائبریری کو 24گھنٹے کھولنے کی مانگ کو لے کر کافی طلبہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال کر رہے تھے۔


Share: